A Free Template From Joomlashack

A Free Template From Joomlashack

آئندہ سرگرمیاں اور اعلانات
بارسلونا، سپین میں میلاد النبی ﷺ کا مرکزی پروگرام 5فروری بروز اتوار کو شام 4:45بجے ہو گا
علامہ صادق قریشی (برطانیہ) خطاب اور لارڈ نذیر احمد خصوصی شرکت کریں گے
قرعہ اندازی کے ذریعے 2شرکاء کو عمرہ ٹکٹ بھی دیے جائیں گے

بارسلونا، سپین میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام 5فروری 2012کو شام بجے Museu Maritimمیں ہو گا ۔اس سلسلے میں منہاج القرآن بارسلونا نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

پروگرام میں منہاج القرآن لندن کے ڈائریکٹر علامہ صادق قریشی (منہاجین الازہری) خصوصی خطاب کریں گے ، لارڈ نذیر احمد (ممبر ہاؤس آف لارڈز، برطانیہ) بھی خصوصی شرکت کریں گے اس کے علاہ مہمانانِ خصوصی...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
بارسلونا، سپین کی پاکستانی کیمونٹی 31دسمبر کی رات نئے سال کا آغاز درود و سلام سے کرے گی
مقابلہ حُسن قرات و حُسن نعت میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے

بارگاہ ایزدی میں سابقہ گناہوں کی معافی اور آئندہ سال کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی جائے گی

31دسمبر 2011کی رات بارسلونا، سپین کی پاکستانی کیمونٹی نئے سال 2012کا آغاز منفرد طریقے سے کرے گی جس کے تحت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں محفل حسن نعت و حسن قرات کا انعقاد کیا جائے گا ، محفل میں حسن قرات کا ایک مقابلہ جبکہ حسن نعت کے دو مقابلے ہونگے ، پہلا مقابلہ سولہ سال سے کم عمر اور دوسرا سولہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے درمیان ہو گا۔

محفل کا آغاز نماز عشاء کے فوراً بعد ہو...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 31دسمبر کی رات حسن قرات اور حسن نعت کی محفل منعقد ہو گی
پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے

ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی سال نو کے آغاز پر 31دسمبر بروز ہفتہ کی رات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام خصوصی محفل کا منعقد کی جائے گی ، اس دفعہ محفل کا عنوان شب التجاء ہو گا جس میں حسن قرات اور حسن نعت کا مقابلہ بھی ہو گا ۔ محفل کا آغاز نماز عشاء کے فوراً بعد رات 8بجے ہو گا ۔ نئے سال کی رات کو منانے کے لیے کسی اور جگہ پر جانے کی بجائے یہ محفل ایک بہترین متبادل ہے ۔

محفل میں حسن قرات اور حسن نعت کے مقابلہ میں اول، دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ،...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
22دسمبر کی تقریب میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران شرکت کریں گے ، محمد اقبال چوہدری
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیرِ اہتمام 22دسمبر بروز جمعرات شام 6بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی سپانش کیمونٹی اور علاقائی حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

اس تقریب کے انتظامات کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے تنظیمی عہدیداران کو بتایا کہ تقریب میں مقامی و پاکستانی مسلمان اور مسیحی کیمونٹی کے علاوہ سرکاری...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
حضرت عیسیٰ ؑ اور قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش کی تقریب 22دسمبر کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گی
کاتالونیا کے سابقہ گورنر، موجودہ گورنر ، پاکستانی قونصل جنرل اور ڈی جی مذہبی امور خصوصی شرکت کریں گے

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح (رحمتہ اللہ علیہ) اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں خصوصی تقریب 22دسمبر 2011بروز جمعرات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی ۔ تقریب میں پاکستان اور کاتالونیا (سپین) کی مسلمان اور مسیحی کیمونٹی شرکت کرے گی۔

مہمانانِ گرامی میں کاتالونیا کے سابق گورنر Joan Rangel، کاتالونیا کی موجودہ گورنر Montserrat Garcia، پاکستانی قونصل جنرل مسعود خان راجا ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
مزید خبریں۔۔۔۔۔
<< آغاز < گزشتہ 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 آئندہ > اختتام >>

JPAGE_CURRENT_OF_TOTAL
 
Joomla Templates: by JoomlaShack