منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بڑی گیارہویں شریف کی محفل اتوار 4مارچ کو ہو گی

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا کے زیر اہتمام سالانہ محفل بڑی گیارہویں شریف (ماہ ربیع الثانی)4مارچ بروز اتوار سہ پہر5بجے منعقد ہو گی ۔ محفل میں علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) پیران پیر غوث الثقلین شیخ عبد القادر جیلانی (رحمتہ اللہ علیہ) کی سیرت پر خطاب کریں گے ۔ محفل کے اختتام پر لنگر(تبرک) بھی تقسیم کیا جائے گا ۔ تمام اہل اسلام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔



ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر بارسلونا (سپین)میں 61پونڈ کا کیک کاٹا جائے گا

عالمی سفیر امن ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی61ویں سالگرہ کے موقع پر 19فروری بروز اتوار (بعد نماز عشاء) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت، طرطوسہ اور کاتالونیا(سپین) کے دیگر شہروں سے تحریک منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان اور عہدیداران کے علاوہ دیگر دینی، سماجی و فلاحی تنظیمات کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی کریں گے ۔


تقریب میں مقررین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور منہاج نعت کونسل بارسلونا کے نوجوان تحریکی ترانے پیش کریں گے ۔ بانی تحریک کی 61ویں سالگرہ کی مناسبت سے 61پونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا اور ان کی صحت اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی ۔



بارسلونا، سپین میں میلاد النبی ﷺ کا مرکزی پروگرام 5فروری بروز اتوار کو شام 4:45بجے ہو گا

علامہ صادق قریشی (برطانیہ) خطاب اور لارڈ نذیر احمد خصوصی شرکت کریں گے
قرعہ اندازی کے ذریعے 2شرکاء کو عمرہ ٹکٹ بھی دیے جائیں گے

بارسلونا، سپین میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام 5فروری 2012کو شام بجے Museu Maritimمیں ہو گا ۔اس سلسلے میں منہاج القرآن بارسلونا نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

پروگرام میں منہاج القرآن لندن کے ڈائریکٹر علامہ صادق قریشی (منہاجین الازہری) خصوصی خطاب کریں گے ، لارڈ نذیر احمد (ممبر ہاؤس آف لارڈز، برطانیہ) بھی خصوصی شرکت کریں گے اس کے علاہ مہمانانِ خصوصی میں منہاج القرآن بارسلونا ، بادالونا اور اوسپتالیت کے رہنماؤں میں سے محمد نواز کیانی، علامہ عبد الرشید شریفی،نوید احمد اندلسی، مرزا نواز جرال، ارشد محمود، حاجی زاہد اختر، محمد عنصر،ظل حسن قادری، پاکستانی کیمونٹی بارسلونا کے رہنماؤں میں سے قونصل جنرل برائے بارسلونا مسعود خان راجا ، سید شکیل شاہ، راجہ شعیب ستی، طارق حفیظ عباسی، حافظ عبد الرزاق صادق، جاوید مغل، خالد شہباز چوہان اور دیگر شامل ہونگے۔

محفل کا آغاز 4:45بجے جبکہ اختتام 7:45پر ہو گا ۔ بارسلونا اور گرد و نواح سے سینکڑوں عشاق اور نعت خوان شرکت کریں گے ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے تمام اہل اسلام کو اس عظیم الشان محفل میں شرکت کی دعوتِ عام دی گئی ہے ۔خواتین کے لیے شرکت کا باپردہ انتظام ہو گا ۔ محفل کے اختتامی حصہ میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2افراد کو عمرہ ٹکٹ بھی دیے جائیں گے اور ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔



بارسلونا، سپین کی پاکستانی کیمونٹی 31دسمبر کی رات نئے سال کا آغاز درود و سلام سے کرے گی

مقابلہ حُسن قرات و حُسن نعت میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے

بارگاہ ایزدی میں سابقہ گناہوں کی معافی اور آئندہ سال کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی جائے گی

31دسمبر 2011کی رات بارسلونا، سپین کی پاکستانی کیمونٹی نئے سال 2012کا آغاز منفرد طریقے سے کرے گی جس کے تحت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں محفل حسن نعت و حسن قرات کا انعقاد کیا جائے گا ، محفل میں حسن قرات کا ایک مقابلہ جبکہ حسن نعت کے دو مقابلے ہونگے ، پہلا مقابلہ سولہ سال سے کم عمر اور دوسرا سولہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے درمیان ہو گا۔

محفل کا آغاز نماز عشاء کے فوراً بعد ہو گا۔بارسلونا کے معروف قراء حضرات اپنے اپنے انداز میں تلاوت اور ثناء خوانان نعت رسول مقبول ﷺ پیش کریں گے اس کے علاوہ اس دفعہ سیف الملوک پڑھنے والے بھی محفل میں حصہ لیں گے اور امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی شانِ رسالت مآب ﷺ پر خطاب بھی کریں گے ۔ رات 12بجے نئے سال کے آغاز درود و سلام کے ساتھ کیا جائے گا اور محفل میں ہونے والے مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان رات 12:15پر کیا جائے گا جس کے بعد نماز تسبیح اداء کی جائے گی، خصوصی دعا ہو گی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا اور گرد و نواح کی پاکستانی کیمونٹی کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔ یاد رہے کہ نئے سال کی رات پبلک ٹرانسپورٹ (میٹرو اور بس ) ساری را ت چلتی رہے گی ۔




منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 31دسمبر کی رات حسن قرات اور حسن نعت کی محفل منعقد ہو گی

پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے

ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی سال نو کے آغاز پر 31دسمبر بروز ہفتہ کی رات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام خصوصی محفل کا منعقد کی جائے گی ، اس دفعہ محفل کا عنوان شب التجاء ہو گا جس میں حسن قرات اور حسن نعت کا مقابلہ بھی ہو گا ۔ محفل کا آغاز نماز عشاء کے فوراً بعد رات 8بجے ہو گا ۔ نئے سال کی رات کو منانے کے لیے کسی اور جگہ پر جانے کی بجائے یہ محفل ایک بہترین متبادل ہے ۔

محفل میں حسن قرات اور حسن نعت کے مقابلہ میں اول، دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ، مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند حضرات 31دسمبر سے قبل منہاج القرآن بارسلونا کے دفتر میں یا بذریعہ ٹیلیفون 934433295اپنا نام لکھوا سکتے ہیں ۔محفل میں نماز تسبیح کا اہتمام ہو گا اور آخر پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ، شرکت کی دعوت عام ہے ۔




More Articles...

  1. 22دسمبر کی تقریب میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران شرکت کریں گے ، محمد اقبال چوہدری
  2. حضرت عیسیٰ ؑ اور قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش کی تقریب 22دسمبر کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گی
  3. منہاج تدفین کمیٹی بارسلونا(سپین) کے ممبران اپنی رکنیت کی تجدید کروائیں، مرزا محمد اکرم بیگ
  4. سپین میں مسلمانوں کے مسائل اور ذرائع ابلاغ کا کردار، بارسلونا یونیورسٹی میں اہم سیمینار
  5. بارسلونا میں شہادت امام حسینؓ کانفرنس4دسمبربروز اتواراسپورٹس ہال میں منعقد ہو گی
  6. بارسلونا، سپین میں عید کی نماز Museu Maritimمیں اداء کی جائے گی
  7. بارسلونا میں عید الاضحی کا مرکزی اجتماع 6نومبر کو Museu Maritimمیں ہو گا
  8. منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں اوپن ڈور سیشن کی تقریب ڈی جی مذہبی امور کی زیر صدارت منعقد ہوئی
  9. منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 30ویں یوم تاسیس کی تقریب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گی
  10. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عالمی امن کانفرنس براہ راست دکھائی جائے گی
  11. سپین میں عید الفطر 30اگست بروز منگل کو ہو گی ، مسلم تنظیمات
  12. بارسلونا میں نمازِ عید منہاج القرآن کے زیر انتظام اسپورٹس ہال میں اداء کی جائے گی
  13. بارسلونا میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب 14اگست کو منہاج اسلامک سنٹر میں منعقد ہو گی
  14. 22مئی بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی
  15. بارسلونامیں 15ویں سالانہ میلاد کانفرنس 20فروری کو اسپورٹس ہال El Ravalمنعقد ہو گی
  16. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 5 فروری کو ہو گا
  17. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے ماہ ربیع الاول کی محافل کے شیڈول کا اعلان کر دیا
  18. بارسلونا میں عاشورہ کی مرکزی محفل 19دسمبر بروز اتوار کو اسپورٹس ہال El Ravalمیں ہوگی
  19. منہاج القرآن بارسلونا میں ماہانہ گیارہویں شریف اور حافظ عاطف احتشام کی دستار بندی 21نومبرکو ہو گی
  20. بارسلونا ، سپین میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع16نومبر کو Museu Maritimمیں ہوگا
  21. منہاج القرآن بارسلونا کے زیر اہتمام "اسلام متبادل فراہم کرتا ہے "کے عنوان سے سیمینار 26اکتوبر کو منعقد ہو گا
  22. سپین میں عید الفطر 10ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو ہو گی ، مسلم تنظیمات کا اعلان
  23. علامہ اقبال اعظم کی بارسلونا میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر شرکاء سے اپیل برائے متاثرین سیلاب
  24. MWFیورپ کے ڈائریکٹر حافظ اقبال اعظم پربارسلونا پہنچ گئے، نماز جمعہ اور نماز تراویح پر خطاب کریں گے
  25. بارسلونا میں جشن آزادی کے مرکزی پروگرام کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، مرزا اکرم بیگ ،جاوید مغل
  26. سپین میں پہلا روزہ 11،اگست بروز بدھ کو ہو گا ، مسلم تنظیمات کا متفقہ اعلان
  27. بارسلونا میں یوم آزادی کا مرکزی پروگرام 14اگست کومنہاج القرآن اور ہم وطن کے زیر اہتمام منعقد ہو گا
  28. 20 جون کو منہاج القرآن بارسلونا کے زیر اہتمام محفل گیارہویں شریف میں علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری خطاب کریں گے
  29. 17جون بروز جمعرات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں آزادی اظہار اور مذہبی دل آزاری کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہو گی
  30. صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 11جون کو بادالونا Badalonaمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے