A Free Template From Joomlashack

A Free Template From Joomlashack

بین المذھبی و بین الثقافتی سرگرمیاں
بارسلونا سپین کے مقامی پولیس انچارج کی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین سے الوداعی ملاقات
11جنوری 2012، بروز بدھ کاتالونیا(سپین) کی پولیس Mossos d'Esquadraکے مقامی پولیس انچارجXavier Creusنے منہاج مصالحتی کونسل سپین کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین سے الوداعی ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ نئے تعینات ہونے والے پولیس انچارچEnric Garciaبھی موجود تھے ۔

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر محمد نواز قادری(ناظم مالیات) ، محمد اکرم اعوان(سیکریٹری نظامت ویلفیئر)، حافظ...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں میلادِ عیسیٰ (ع) اوریومِ قائد اعظم (ر) کی تقریب
پاکستانی سماجی اور سیاسی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مقامی اعلیٰ سرکاری شخصیات کی شرکت

22دسمبر 2011ء بروز جمعرات ، منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے نمائندوں، سپانش سماجی تنظیمات کے ممبران اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی ،منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس تقریب میں مسلمان اورمسیحی کیمونٹی نے کثیر تعداد میں...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران کی ڈائریکٹر جنرل مذھبی امور سے ملاقات

16جون بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے کاتالونیا (سپین) کے ڈائریکٹر جنرل Xavier Puigdollers سے ملاقات کی جس میں مرزا محمد اکرم بیگ(صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد اقبال چوہدری ( صدر مصالحتی کونسل)، محمد نواز قادری(ناظم مالیات) اور چوہدری پرویز اختر (ناظم ویلفیئر) نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکشن جنرل مذہبی امور کے سیکریٹری Agusti Iglesiasبھی موجود تھے ۔ 

ملاقات میں منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے نو منتخب ڈائریکٹر جنرل مذہبی کو ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے فروغ کے لیے منہاج القرآن سپین کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور اس شعبہ میں منہاج القرآن سپین کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا اور ان کو منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز کے دورہ کی دعوت بھی دی ۔ اس دوران منہاج القرآن سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج مصالحتی کونسل کے تحت پاکستان اور دیگر یورپی ممالک میں فروغ امن و استحکام اور بین المذاہب رواداری کے قیام کے لیے جاری سرگرمیوں بارے میں بھی بتایا ۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور نے منہاج القرآن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاتالونیا کی حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان مکالمہ کا فروغ دیا جائے ۔ 

ملاقات کے آخر میں محمد اقبال چوہدری نے Xavier Puigdollersکو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دہشت گردی کے خلاف تفصیلی فتویٰ کی انگلش کتاب بھی پیش کی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_7614.jpg


 
منہاج القرآن سپین کے زیر انتظام عید کے اجتماع میں مئیر بارسلونا Jordi Hereuکی آمد
16نومبر کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام Museu Maritimمیں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع انعقاد پذیر ہوا ، ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مختلف حکومتی عہدیداران اور مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی ، تاہم اس سال خصوصی طور پر بارسلونا کے مئیر Jordi Hereuبھی عید الاضحی کے اجتماع میں تشریف لائے اور مسلمانوں کو اس عظیم اجتماع پر مبارک باد پیش کی ۔

مئیر بارسلونا Jordi Hereu، بلدیہ بارسلونا اور سوشلسٹ پارٹی کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ جب ہال میں پہنچنے تو منہاج القرآن سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود اور منہاج یوتھ...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
حرمت رسول کے متعلق جلد سیمینار کا انعقاد کریں گے،منہاج القرآن بارسلونا کی توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت
28مئی بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے اجلاس میں انٹرنیٹ پر سماجی روابط کے ویب سائٹس میں پیغمبر اسلام ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی، صدر حاجی مظہر حسین اور دیگر شرکاء اجلاس نے فیس بکس اور دیگر بڑی ویب سائٹس پر خاکوں کی اشاعت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔

صدر منہاج القرآن بارسلونا حاجی مظہر حسین نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے خلاف سازش ہے اور یہ ایسے انتہاء پسند عناصر کی کاروائی ہے جو دنیا کا امن تباہ...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
مزید خبریں۔۔۔۔۔
JPAGE_CURRENT_OF_TOTAL
 
Joomla Templates by JoomlaShack