منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے سپانش کلاس کے طلباء کا کاتالونیا کی پارلیمنٹ کا مطالعاتی دورہ

18اپریل بروز بدھ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی سپانش کلاس کے طلباء نے کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی کی قیادت میں بارسلونا میں واقع کاتالونیا کی پارلیمنٹ (علاقائی اسمبلی)کا مطالعاتی دور ہ کیا ۔طلباء کے علاوہ اس دورہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم مالیات محمد نواز قادری اور سیکریٹری ویلفیئر محمد اکرم اعوان بھی موجود تھے ۔

تمام طلباء صبح 12بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے اور میونسپل بس کے ذریعے12:45بجے Parc de la Ciutadellaپہنچے جس کے اندر پارلیمنٹ واقع ہے ۔ پارلیمنٹ کے مرکزی دروازہ پر وہاں کی پروٹوکول انچارج Noemiنے طلباء کوخوش آمدید کہا اور پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے قوائد و ضوابط سے آگاہ کیا اور اس کے بعد پارلیمنٹ کے مختلف گوشوں اور ہال دکھائے ، انہوں نے طلباء کو کاتالونیا اور پارلیمنٹ کی تاریخ بھی بتائی ۔پروٹوکول انچارج Noemiکے ہمراہ پارلیمنٹ کے مرکزی ہال (جہاں ممبران پارلیمنٹ دوران اجلاس بیٹھتے ہیں ) پہنچنے پر تمام طلباء کو مہمانوں کی نشستوں پر بٹھایا گیا ۔ اس موقع پر طلباء نے کاتالونیا کی حکومت اور سیاسی نظام کے بارے مختلف سوال کیے جن کے جوابات Noemiاور نوید احمد اندلسی نے دیے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

سوال وجواب کے سیشن میں طلباء کی طرف سے پوچھے جانے والے مختلف سوالوں کے جواب میں Noemiنے طلباء کو مندرجہ ذیل معلومات دیں:
 کاتالونیا کی پارلیمنٹ یہاں کا سب سے اہم اور سپریم ادارہ ہے جو کہ ہر معاملے میں کاتالونیا کے شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔
 کاتالونیا کی پارلیمنٹ135ممبران پر مشتمل ہے جن کا انتخاب یہاں کی عوام انتخابات کے ذریعے کرتی ہے ۔
پارلیمنٹ کے انتخابات زیادہ سے زیادہ 4سال بعد لازمی ہوتے ہیں ،کاتالونیا کی پارلیمنٹ کے انتخابات کا طریقہ متناسب نمائندگی ہے ۔
 کاتالونیا میں 4قسم کے انتخابات ہوتے ہیں ، بلدیاتی (میونسپل)، علاقائی(یعنی کاتالونیا کی پارلیمنٹ کے)، قومی (سپین کی پارلیمنٹ کے)اور یورپین پارلیمنٹ کےانتخابات۔
 ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ 2ہزار یورو کے لگ بھگ ہوتی ہے اور اس کے علاوہ انہیں کوئی پروٹوکول نہیں دیا جاتا، ممبران پارلیمنٹ کو اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے کسی قسم کا فنڈ بھی نہیں دیا جاتا کیونکہ یہ ذمہ داری بلدیات (شہری حکومتوں)کی ہے، اکثر ممبران پارلیمنٹ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچتے ہیں اور بعض اس مقصد کے لیئے سائیکل کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
 اگرچہ بُل فائٹنگ سپین کا قومی و تاریخی کھیل ہے تاہم کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال عوامی مطالبہ پر کاتالونیا میں اس کھیل پر پابندی لگا دی ہے۔
 اگرچہ امیگریشن اور تارکینِ وطن کے بارے قانون سازی کے زیادہ تر اختیارات سپین کی مرکزی حکومت کے پاس ہیں تاہم کا تالونیا کی حکومت و پارلیمنٹ بھی تارکین وطن کے حقوق اور ان کی Integrationکے لیے کام کرتی ہے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

اس دوران کاتالونیا کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق سیکریٹری امیگریشن Oriol Amorosبھی اتفاقاً وہاں پہنچے ، انہوں نے بھی طلباء کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہا اور تارکین وطن کے حقوق کے لیے ان کی جماعت ERC اور کاتالونیا کی پالیمنٹ کا کردار بتایا ، انہوں نے بتایا کہ آج سے چند سال پہلے تک پاکستان سے سپین فیملی بلوانے کے لیے پاکستان میں بہت سے معاملات کرپشن کا شکار تھے اور رشوت وغیرہ کی شکایات تھیں ، منہاج القرآن بارسلونا اور دیگر پاکستانی تنظیمات کی طرف سے یہ شکایات ملنے پر ہماری حکومت نے سپین کی وزارتِ خارجہ کی توجہ اس معاملے کی طرف دلوائی جس سے یہ معاملہ نہ صرف حل ہوا بلکہ اب انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ فیملیوں کے ویزا جات پاس ہو رہے ہیں ۔

کاتالونیا کی پارلیمنٹ کا تفصیلی دورہ دن3بجے مکمل ہوا ، جس کے بعد طلباء نے پارلیمنٹ کے ارد گرد واقع پارک کے مختلف حصوں کی سیر کی ، واپسی پر پلاثہ سان خائمے میں واقع کاتالونیا کی حکومت کا ہیڈ کوارٹر Palau de la Generalitatبھی دیکھا اور نوید احمد اندلسی نے اس کی تاریخی حیثیت، حکومت کاتالونیا ، وزراء اور صدر کے بارے طلباء کو معلومات دیں۔

 IMG_4360.jpg

IMG_4375.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4387.jpg

IMG_4389.jpg

IMG_4398.jpg

IMG_4399.jpg

IMG_4405.jpg

IMG_4406.jpg

IMG_4409.jpg

IMG_4415.jpg

IMG_4419.jpg

IMG_4425.jpg

IMG_4430.jpg

 


بارسلونا سپین کے مقامی پولیس انچارج کی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین سے الوداعی ملاقات

11جنوری 2012، بروز بدھ کاتالونیا(سپین) کی پولیس Mossos d'Esquadraکے مقامی پولیس انچارجXavier Creusنے منہاج مصالحتی کونسل سپین کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین سے الوداعی ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ نئے تعینات ہونے والے پولیس انچارچEnric Garciaبھی موجود تھے ۔

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر محمد نواز قادری(ناظم مالیات) ، محمد اکرم اعوان(سیکریٹری نظامت ویلفیئر)، حافظ عبد الرزاق (چیف ایڈیٹر ڈیلی میزبان) اور شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز ) بھی موجود تھے ۔

الوداعی ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے Xavier Creusنے کہا کہ میں اس علاقے میں جب تک تعینات رہا تمام شہریوں سے قانون کے مطابق رویہ اختیار رکھا ، خاص کر پاکستانی کیمونٹی میں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستانی کیمونٹی محنتی اور جفاکش ہے ۔ انہوں نے پاکستانی کیمونٹی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے منہاج القرآن بارسلونا کی کوششوں کو بھی سراہا۔اس کے بعد نئے آنے والے پولیس انچارج Enric Garciaنے کہا کہ میری بھی یہی کوشش ہو گی میں اپنے پیش رو Xavier Creusکے مشن و طریقہ و کار کو آگے جاری رکھوں کیونکہ پولیس بنیادی طور پر عوام کی حفاظت کا ادارہ ہے ۔

الوداعی ملاقات کے آخر میں محمد اقبال چوہدری نے دوران ڈیوٹی شہریوں کے لیے شاندار خدمات کے صلہ میں منہاج مصالحتی کونسل کی طرف سے Xavier Creusکو اعزاز ی شیلڈ پیش کی جس پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین کا شکریہ اداء کیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1765.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1775.jpg

IMG_1776.jpg



منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں میلادِ عیسیٰ (ع) اوریومِ قائد اعظم (ر) کی تقریب

پاکستانی سماجی اور سیاسی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مقامی اعلیٰ سرکاری شخصیات کی شرکت

22دسمبر 2011ء بروز جمعرات ، منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے نمائندوں، سپانش سماجی تنظیمات کے ممبران اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی ،منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس تقریب میں مسلمان اورمسیحی کیمونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے بین المذاہب ہم آہنگی ، محبت اور یگانگت کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ بارسلونا، سپین کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ تھا کہ کسی اسلامی مذہبی پلیٹ فارم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سرکاری عہدیداران کی اتنی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں مہمانانِ گرامی نے اپنے خطاب کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت کا کیک کاٹا ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے مقامی سرکاری عہدیداران کو ان کی احسن خدمات کے صلہ میں شیلڈ یں بھی پیش کی گئیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

استقبالیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی ، علامہ عبد الرشید شریفی امیر تحریک،صدر مرزا محمد اکرم بیگ، نائب صدر حاجی زاہد اختر زاہدی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری اور صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود نے تمام معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا ، انہیں پھول پیش کئے اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیا ۔


شرکاء

تقریب میں مندرجہ ذیل مہمانانِ گرامی قدر نے شرکت کی :

Montserrat Garcia گورنر کاتالونیا
Joan Rangel ممبر پارلیمنٹ (کانگریس)و سابق گورنر کاتالونیا
Xavier Puigdollers ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور، حکومتِ کاتالونیا
Carles Marti ممبر پارلیمنٹ(سینیٹ)و سابق ڈپٹی مئیر بارسلونا
مسعود خان راجہ قونصل جنرل پاکستان بارسلونا ، سپین
Francesc Torradeflot ڈائریکٹر Unescoکاتالونیا
Jordi Lopez سابق ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور، حکومتِ کاتالونیا
Darby A. Parliamentامریکن قونصل برائے سیاسی امور بارسلونا، سپین
Merce Homs ڈپٹی مئیر بارسلونا
Xavier Cureus سربراہ مقامی پولیس
Josep Maria پادری، مقامی چرچ
Jose Maria Sala نمائندہ سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا
جاوید اقبال گل نمائندہ ، پاکستانی مسیحی کیمونٹی
Roger Marcet ڈائریکٹر سمندری عجائب گھر بارسلونا

ان کے ساتھ ساتھ پاکستانی کیمونٹی کے سیاسی اور سماجی رہنماء بھی موجود تھے جن میں :
عبد الغفار مرہانہ (صدر پاک فیڈریشن سپین)، حافظ عبد الرزاق (سیکریٹری جنرل پاک فیڈریشن سپین)، طارق حفیظ عباسی (صدر کاتالان فیڈریشن)، جاوید مغل (چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ہم وطن)،کامران برکت (آواز بارسلونا)، شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز)، راجا شفیق کیانی(ڈائریکٹر ریڈیو پاک سلونا)، ممتاز منیر سہوترہ(چیف ایڈیٹر ڈیلی انصاف)، حق نواز چوہدری (چیف ایڈیٹر ڈیلی کشمیر ویو)، ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست)، ارشد نذیر ساحل(ڈپٹی ایڈیٹر ہفت روزہ ہم وطن)، چوہدری مظہروڑائچانوالہ(صدر پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن) ، پرویز اختر جانی (صدرعوامی مسلم لیگ سپین)، منظور حسین شمس (پاکستان مسلم لیگ ن سپین)، مزمل حسین باجوہ (پاکستان مسلم لیگ ن سپین)، چوہدری طارق گجر (سماجی کارکن)، ظفر اقبال حسن (معروف صحافی)، قاری عبد الرحمان (ڈائریکٹر عادل تندوری ریسٹورنٹ)، چوہدری طارق مہدی (صدر اینٹی کرائسس ایسوسی ایشن) اور رضوان کاظمی (بیورو چیف پاک نیوز) سمیت بہت سے پاکستانی اور مقامی کیمونٹی کے خواتین و حضرات شامل تھے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

پروگرام

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے حاصل کی تقریب میں نقابت کے فرائض منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے سر انجام دیے جنہوں نے گورنر کاتالونیا ، ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور، پاکستانی قونصل جنرل، امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا، سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، مقامی چرچ کے پادری، پاکستانی مسیحی کیمونٹی کے نمائندہ کو سٹیج پر بیٹھنے کی دعوت دی ۔

محمد اقبال چوہدری نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بابائے قوم رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی تقریب گزشتہ 3سالوں سے منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز پر منعقد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ یہ تقریب انعقاد پذیر ہے اس کی تعمیر اور اجازت ناموں کے حصول کے وقت مقامی چرچ، سماجی تنظیمات اور حکومتی اداروں نے خصوصی تعاون کیا تھا ۔

پاکستانی مسیحی کیمونٹی کے نمائندے جاوید اقبال گل نے اپنی گفتگو میں کہا میں منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران کا شکریہ اداء کرتا ہوں جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی تقریب پر مجھے اور مسیحی کیمونٹی کو مدعو کیا انہوں نے سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بھی خصوصی شکریہ اداء کیا جنہوں نے اپنے مراکز کے دروازے دیگر مذاہب کے لیے کھولے اور اس طرح اقلیتوں کو اپنایت کا احساس دلایا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

مسعود خان راجا نے اپنا خطاب مقامی زبان کاتالان میں کیا جس میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے منعقدہ تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شامل ہو کر بے انتہاء خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ ایک عظیم کام ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت ہم مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اس تقریب نے دونوں مذاہب کے لوگوں کو اکٹھا کر دیا ہے کیونکہ جب پاکستان بن رہا تھا تب مسلمانوں کے ہمراہ اقلیتوں نے بھی قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ ساتھ بڑھ چڑھ کر دیا تھا اور آج منہاج القرآن کی طرف سے اس تقریب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور عظیم قائد محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ منایا جانا دونوں مذاہب کے لیے انتہائی خوش آئند ہے ۔

کاتالونیا کے سابق گورنر اور سوشلسٹ پارٹی کے موجودہ پارلیمنٹیرین جوان رانجل نے اپنی گفتگو میں بھی کہا کہ مجھے آج کی تقریب میں شامل ہو کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد معمول کے تعلقات کا اظہار اور مذاہب کے درمیان محبت اور یگانگت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے دورِ اقتدار میں کاتالونیا (سپین) میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے برابری کی سطح پر کام کیا ہے کیونکہ قانون کی نظر میں تمام انسان یکساں حقوق کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب وہ بطور ممبر پارلیمنٹ بھی تمام انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور پاکستانی کیمونٹی اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے مجھے اپنے ہمراہ سمجھے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

کاتالونیا کی گورنر مونسرات گارثیا نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ آج کی تقریب ایک مذہبی تقریب ہے جس میں شرکت کر کے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ساتھ دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے اور کہا کہ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد دیکھ کر بھی انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے ، انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب بھی انسانیت کی برتری اور انسانوں کو حقوق فراہم کرنے کی تعلیمات دیتے ہیں اور اپنے 8سالہ دور اقتدار کے دوران میں نے بھی جتنا ممکن ہو سکا تارکینِ وطن کو ان کے حقوق دینے کے لیے کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستانی کیمونٹی کے نمائندوں کی جتنی بھی ملاقاتیں ہوئیں وہ مسائل اور ان کے حل کے موضوعات پر ہوئیں جبکہ آج کی تقریب میں بطور مہمان سب کی خوشیوں میں شامل ہو کر مجھے زیادہ مسرت ہو رہی ہے ۔

مقامی چرچ کے پادری خوسے ماریا نے کہا کہ مسلمان اور مسیحی ایک خدا کو مانتے ہیں ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانیت کے لیے امن اور محبت اور باہمی تعاون کا پیغام لے کر آئے تھے اور آج ہم اس تقریب کے ذریعے اسی پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں ، ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ مسلمان بھائیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی تقریب کا انعقاد کیا اور ہمیں اس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے ۔

حکومت کاتالونیا کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور شابی ایر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے منعقدہ تقریبات میں شامل ہو کر مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے اس سے پہلے میں اوپن ڈور سیشن (بادالونا) اور عید الاضحی میں شریک ہو چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں مسلمانوں اور مسیحیوں کی کثیر تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں مذاہب میں بہت سی اقدار مشترک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی تمام انسانوں کا بنیادی حق ہے جس کے لیے کسی پروٹوکول یا خصوصی قوانین کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور میں بطور ڈی جی مذہبی امور اسی کام کے لیے کوشاں رہوں گا ۔

کاتالونیا پولیس Mossos d'Esquadraکے مقامی سربراہ Xavier Creusنے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایسی تقریبات اچھی ہمسائیگی کو فروغ دینے کے لئے بہت معاون ثابت ہوتی ہیں ۔


اعزازات(شیلڈز)

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے موجودہ گورنر محترمہ مونسرات گارثیا اور سابق گورنر جوان رانجل کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں ۔ سابق گورنر کو شیلڈ قونصل جنرل مسعود خان راجا نے پیش کی جبکہ گورنر کو شیلڈ سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد نواز کیانی نے پیش کی ۔ شیلڈز وصول کرتے ہوئے گورنر کاتالونیا محترمہ مونسرات گارثیا نے کہا کہ یہ شیلڈ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی ، سابق گورنر نے کہا کہ 2004تک تارکین وطن سے جو غیر انسانی سلوک ہوتا تھا اس کے خاتمے کے لیے میں نے حتی المقدور کوشش کی جس کے تحت تارکین وطن کے لیے نئے دفاتر کی تعمیر کئے گئے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ تمام کام ہمارے فرائض میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں شیلڈ وصول کرتے ہوئے خوش گوار حیرت ہو رہی ہے جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور ممبر کانگریس (پارلیمنٹ) آئندہ بھی تمام کیموٹیز کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔

اختتام

تقریب کے اختتامی حصے میں مہمانانِ گرامی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹے جس کے بعد تمام شرکاء کی کیک ، مٹھائی اور مشروبات سے تواضع کی گئی ۔محمد اقبال چوہدری نے تمام شرکاء اور معزز مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ اداء کیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب کو جہاں پاکستانی کیمونٹی کے معززین نے سراہا وہاں مقامی کیمونٹی کے معززین نے بھی خوب صورت الفاظ میں اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انتظامیہ کو اتنی اچھی تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی ۔

Photo06.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Photo09.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Photo27.jpg

Photo37.jpg

Photo38.jpg



رپورٹ: نوید احمد اندلسی ،سیکریٹری جنرلMQIسپین


منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران کی ڈائریکٹر جنرل مذھبی امور سے ملاقات

16جون بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے کاتالونیا (سپین) کے ڈائریکٹر جنرل Xavier Puigdollers سے ملاقات کی جس میں مرزا محمد اکرم بیگ(صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد اقبال چوہدری ( صدر مصالحتی کونسل)، محمد نواز قادری(ناظم مالیات) اور چوہدری پرویز اختر (ناظم ویلفیئر) نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکشن جنرل مذہبی امور کے سیکریٹری Agusti Iglesiasبھی موجود تھے ۔ 

ملاقات میں منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے نو منتخب ڈائریکٹر جنرل مذہبی کو ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے فروغ کے لیے منہاج القرآن سپین کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور اس شعبہ میں منہاج القرآن سپین کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا اور ان کو منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز کے دورہ کی دعوت بھی دی ۔ اس دوران منہاج القرآن سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج مصالحتی کونسل کے تحت پاکستان اور دیگر یورپی ممالک میں فروغ امن و استحکام اور بین المذاہب رواداری کے قیام کے لیے جاری سرگرمیوں بارے میں بھی بتایا ۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور نے منہاج القرآن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاتالونیا کی حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان مکالمہ کا فروغ دیا جائے ۔ 

ملاقات کے آخر میں محمد اقبال چوہدری نے Xavier Puigdollersکو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دہشت گردی کے خلاف تفصیلی فتویٰ کی انگلش کتاب بھی پیش کی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_7614.jpg



منہاج القرآن سپین کے زیر انتظام عید کے اجتماع میں مئیر بارسلونا Jordi Hereuکی آمد

16نومبر کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام Museu Maritimمیں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع انعقاد پذیر ہوا ، ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مختلف حکومتی عہدیداران اور مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی ، تاہم اس سال خصوصی طور پر بارسلونا کے مئیر Jordi Hereuبھی عید الاضحی کے اجتماع میں تشریف لائے اور مسلمانوں کو اس عظیم اجتماع پر مبارک باد پیش کی ۔

مئیر بارسلونا Jordi Hereu، بلدیہ بارسلونا اور سوشلسٹ پارٹی کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ جب ہال میں پہنچنے تو منہاج القرآن سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے بلال یوسف نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے ۔ صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری نے مئیر بارسلونا کے مبارک باد کے پیغام کااردو زبان میں ترجمہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں ، پاکستانی کیمونٹی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا اعزاز ہے کہ مئیر بارسلونا اپنی تمام مصروفیات کے باوجود صبح کے وقت ہمیں مبارک باد دینے کے لیے خوش تشریف لائے ہیں ۔

DSC03835.JPG

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo


More Articles...

  1. حرمت رسول کے متعلق جلد سیمینار کا انعقاد کریں گے،منہاج القرآن بارسلونا کی توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت
  2. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تقریب، مسلمان اور مسیحی کیمونٹی کی شرکت
  3. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حضرت عیسیٰ ؑ اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے 24 دسمبر کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
  4. 21 نومبر بروز جمعۃالمبارک سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میںSemana de Puertas Abiertas (کھلے دروازوں کا ہفتہ ) منایا جائے گا
  5. سپین کے علاقے کاتالونیا کے نائب صدر Jose-Lluis کااعلیٰ حکومتی عہدیداران کے ہمراہ منہاج اسلامک سنٹر کا دورہ
  6. 22 اکتوبر بروز جمعرات ، کاتالونیا کے نائب صدر Carod-Rovira منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا دورہ کریں گے
  7. منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا PSC کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
  8. منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی کتالان ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور Montserrat Collسے ملاقات
  9. بارسلونا یونیورسٹی میں اسلام اور انسانی حقوق عنوان سے پروگرام کا انعقاد، منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ ظل عمر قادری نے خطاب کیا
  10. بارسلونا شہر کے نائب مئیرCarles Marti کا منہاج مصالحتی کونسل کی دعوت پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا دورہ
  11. کتالونیا کے صدر خوسے مونتیا Jose Montilla کو خوش آمدید کا اشتہار
  12. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام بادالونا مرکز میں دوسرا اوپن ڈور Open Doorسیشن ۔
  13. بارسلونا کے مشہور کالج Institut Thau کے طلبہ کا منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا معلوماتی دورہ۔
  14. ناروے میں کامیابی کے بعد سپین میں بھی منہاج مصالحتی کونسل کا قیام، محمد اقبال چوہدری کی بطور صدر تقرری
  15. سپین کے وزیر امیگریشن کی تارکینِ وطن کی تنظیمات کے نمائندوں سے ملاقات ، پاکستانی وفد کی قیادت محمد اقبال چوہدری نے کی۔
  16. "پاکستان مزید قریب "کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد 10 اور 11 جولائی کو ہو گا ، محمد اقبال چودھری
  17. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام گول میز کانفرنس بعنوان "پاکستان مزید قریب "
  18. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 9ویں بین المذہبی دعا کی تقریب
  19. بارسلونا میں نویں بین المذہبی عبادت (دعا) بدھ 12 دسمبر کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گی
  20. منہاج القرآن بارسلونا میں مختلف سکولوں سے طلبہ کے معلوماتی دورے
  21. بارسلوناکے بین المذہبی ادارہ کے زیرِ انتظام عبادت گاہوں کے کھلے دروازوں کا دن 17 نومبربروزہفتہ کو منایا جائے گا
  22. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےوفد کا خصوصی دعوت پر کتالان پارلیمنٹ کادورہ۔
  23. بارسلونا ، بین المذہبی مکالمہ میں منہاج یوتھ لیگ سپین کےنوجوانوں کی شرکت
  24. منہاج القرآن کےوفد کا کتالونیا کی پارلیمنٹ کا معلوماتی دورہ
  25. عیسائیوں کےفرقے(JESUITAS) کے18 رکنی وفد کا منہاج القرآن کےبارسلونا مرکز کا دورہ
  26. بیت الثقافہ اسکول کے وفد کا منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کے مرکز کا دورہ