بارسلونا ، بین المذہبی مکالمہ میں منہاج یوتھ لیگ سپین کےنوجوانوں کی شرکت

بلدیہ بارسلونا کے بین المذاہب امور کے محکمے CIBکے زیرِ اہتمام 31 جنوری بروز بدھ کو بارسلوناشہر سے 50 کلومیٹر کے فاصلے دور Sant Sadurní d'Anoiaکے ایک ہائی سکول میں بین المذاہب مکالمے کا انعقاد کیا گیا، جس میں یہودیت، عیسائیت، بد ھ مت اور اسلام کے ماننے والوں نے شرکت کی۔ دینِ اسلام کے نمائندہ کے طور پر منہاج یوتھ لیگ سپین کے نائب صدر محمد عتیق الرحمٰن اور لائبریرین ابو الحسنات مصطفی نے بلدیہ بارسلونا کی خصوصی دعوت پر اس پروگرام میں حصہ لیا۔

Sant Sadurni کے اسکول میں انعقاد پذیر اس پروگرام میں شرکاءکی تعداد 60 کے قریب تھی جن میں زیادہ تر نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ وطالبات تھی۔

پہلے ٹرن میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے نواجوان ابو الحسنات مصطفی نے دینِ اسلام کے حوالے سے گفتگو کی اور حاضرین کو بتایا کہ دنیا میں اس وقت اسلام کا دہشتگردی سے جو تعلق جوڑا جاتا ہے وہ بالکل غلط اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، اسلام امن کا سبق دیتا ہے ، حسنات مصطفی نے شرکاءِ پروگرام کو اسلام کے بنیادی ارکان کے بارے میں بھی بتایا، اس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے نائب صدر محمد عتیق نے دینِ اسلام کے بارے میں ایک نظم پیش کی ۔

اس دوران تمام طلبہ و طالبات مسلمان نوجوانوں کو بڑے غور سے سنتے رہے ، معلوماتی دورانیہ کے بعد سوالات کا دور شروع ہوا جس میں طلبہ نے دینِ اسلام کے بارے میں مختلف سوالات کیے جن میں زیادہ تر خواتین کے حقوق کے متعلق تھے ، اسلام کے سفیروں نے بڑے مفصل انداز میں ان کے سوالات کے جواب دیے اور اس طرح ان کے حاضرین کے اندر اسلام کے بارے میںجو غلط معلومات پائی جاتی ہیں ان کا ازالہ ہوا۔

وقفے کے بعد دوسرے ٹرن میں یہودی مذہب کے ماننے والوں نے اپنے مذہب کو متعارف کروایا اور سوالات کے دور میں دوبارہ دینِ اسلام پر سوالات کیے گئے اس دفعہ زیادہ تر سوالات اسلام میں خنزیر کے گوشت کے حرام ہونے کے متعلق تھے، مسلمان نوجوانوں نے تفصیلاً ان سوالات کے جواب دیے ۔

2 گھنٹے پر مبنی اس طویل نشست کا اختتام ساڑھے 6 بجے ہوا ، تو منہاج یوتھ لیگ سپین کے دونوں نوجوانوں کی پروفیسرز اور شرکاءنے حوصلہ افزائی کی اس طرح شام 7 بجے بارسلونا بلدیہ کے بین المذاہب امور کے انچارج Francesc Rovira کے ہمراہ بارسلونا پہنچے۔

بارسلونا واپسی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال نے نوجوانوں کا استقبا ل کیا اور اتنے اچھے طریقے سے اپنے مذہب کو پیش کرنے پر ان کو مبارک باد پیش کی ۔

 

 

فُل سائز تصاویر