منہاج القرآن بارسلونا میں مختلف سکولوں سے طلبہ کے معلوماتی دورے
- Details
- Published on Saturday, 08 December 2007 00:00
گزشتہ دنوں بارسلونا کے مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے منہاج القرآن بارسلونا کا معلوماتی دورہ کیا ، سکولوں کے طلبہ نے یہ معلوماتی دورہ کیا ان میں مذہبی سکول اور حکومتی سکول شامل ہیں ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے طلبہ کو مسجد کے دورہ پر خوش آمدید کہا گیا اور انہیں دینِ اسلام کی معلومات دی گئیں ۔
سب سے پہلے Sant Antoni کے محلے میں واقع Escola Pia کے نویں دسویں جماعت کے ایک گروپ نے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا دورہ کیا ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے نائب صدر چوہدری پرویز اختر اور ناظمِ ویلفیئر محمد نواز کیانی نے طلبہ کا استقبال کیا اور انہیں اسلام کے بارے معلومات دیں، طلبہ نے ان سے اسلام کے متعلق مختلف سوالات کئے جن کا ان کو تفصیلی جواب دیا گیا ۔
اس سے اگلے دن اسی سکول کے ایک اور گروپ نے اپنے اساتذہ کے ہمرا ہ منہاج القرآن بارسلونا کا دورہ کیا ، اس مرتبہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر نے ان کو اسلام کے متعلق معلومات دیں ۔ طلبہ کو بتایا گیا کہ دین اسلام تمام انسانیت کے ساتھ اچھے سلوک کا درس دیتا ہے اور خواتین کو ان کے حقوق فراہم کرنے کا بھی سبق دیتا ہے ۔
IES Pau Casals کے چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبہ نے مذہب کے مضمون کی استانیوں کے ساتھ منہاج اسلامک سنٹر کا دورہ کیا ، ان طلبہ میں منہاج القرآن بارسلونا کے کچھ طلبہ بھی شامل تھے ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے طلبہ کا استقبال ناظمِ نشرو اشاعت نوید اصغر نے کیا ۔ اس معلوماتی دورے میں طلبہ اور ان کی استانیوں نے اسلام اور منہاج القرآن کے متعلق سوالات کیے جن کے ان کو تفصیلی جواب دیے گئے ، اس گروپ میں مسلمان طلبہ کی کافی تعداد تھی ، گروپ میں شامل منہاج القرآن بارسلونا کے طالب علم طلحہ شہزاد نے سب کو نماز پڑھنے کا طریقہ بتایا ۔
گزشتہ ہفتے میں ایک اور مقامی سکول کے بچوں کی مذہبی کلاس کی طرف سے منہاج اسلامک سنٹر کا دورہ کیا گیا،منہاج القرآن سپین بارسلونا کی طرف سے نوید اصغر نے ان کا استقبال کیا اور ان کے اسلام کے بارے معلومات دی ، بچوں نے نوید اصغر سے اسلام اور پاکستان کے بارے مختلف معلوماتی سوالات کیے ، آخر پر سب بچوں کی گروپ تصویر بنائی گئی، طلباءنے ایک کاغذ پر دستخط کیے جو کہ منہاج القرآن بارسلونا میں بطورِ یادگار رکھا جائے گا ۔
منہاج یوتھ لیگ کے فوٹوگرافر محمد علی نے ان معلوماتی دوروں کی عکاسی کی ، تمام تصاویر منہاج القرآن سپین کی ویب سائٹ www.Minhaj.es پر دستیاب ہیں ۔
ان تین دوروں کا مقصد بین المذھبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے جس کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں کوشاں ہے ، اس طرح کے معلوماتی دوروں سے ایک دوسرے کی معلومات جاننے کا موقع ملتا ہے جبکہ غیر مسلموں کو اسلام کی اصلی معلومات بھی ملتی ہیں ۔


