منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام گول میز کانفرنس بعنوان "پاکستان مزید قریب "
- Details
- Published on Wednesday, 20 February 2008 00:00
منہاج القرآن انٹر نیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام جمعہ 15 فروری کو پاکستان کے حوالے سے "پاکستان مزید قریب " کے عنوان سے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں بارسلونا یونیورسٹی کے پروفیسروں، کتالونیا اور بارسلونا کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی ۔ گول میز کانفرنس کا مقصد پاکستان کے متعلق مقامی لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہی۔کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے موڈریٹر کے فرائض سر انجام دیے ۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی بارسلونا میں پاکستانی قونصلر جنرل ایاز حسین سید تھے ۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے محمد عثمان اور محمد ارشد نواز نے "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری "پیش کی جس کا ترجمہ حاضرین کو تحریری صورت میں فراہم کیا گیا ۔
مقررین میں بارسلونا یونیورسٹی کے پروفیسرز میں سے محترمہ Dolors Bramon، محترم Pere Vilanova اور محترم Antoni Segura نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی محترم قونصلر جنرل پاکستان ایاز حسین سید نے پاکستان کا محل و وقوع اور تفصیلی تعارف بتایا، مقررین نے پاکستان کی موجودہ صورتِ حال کے بارے اپنے خیالات کا اظہارکیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے ۔دورانِ گفتگو پاکستان کے موجودہ الیکشنز اور محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل پر اظہارِ خیال کیا گیا ۔پروفیسر Dolors نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان ایک نیا ملک ہے جس کی عمر صرف 60 برس ہے تاہم اس کی ثقافت 3000 برس پرانی ہے جس میں انہوں نے وادی سندھ کی تہذیب کی تاریخ بتائی ،پروفیسر Pere Vilanova نے کتالونیا میں رہائش پذیر پاکستانی تارکینِ وطن اور ان کی تنظیمات کے کاموں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکینِ وطن بہت محنت کش ہیں اورزیادہ تر قوانین و ضوابط پر عمل کرنے والے ہیں ۔
محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے سب مقررین اور شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن بارسلونا کی جانب سے اس طرح کی مزید کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہسپانوی اور کتالان لوگوں کو پاکستان کے بارے درس معلومات مل سکے ۔

فُل سائز تصاویر
