- Details
-
Published on Thursday, 10 November 2005 00:00
جمعرات 10 نومبر کو بیت الثقافۃ ، جو ایک بارسلونا کا بہت پرانا لینگوج اسکول ہے، کے وفد نے بعد نماز عشاءجامع مسجد منہاج القرآن کا دورہ کیا۔وفد کےاراکین کی تعداد تقریبا 40 کے قریب تھی ، جس میں افریقی ممالک کے مسلمان اور ہسپانوی لوگ شامل تھے۔ وفد کے ہمراہ پریس کے نمائندے بھی تھے، اس کے علاوہ بارسلونا میں ممتاز پاکستانی صحافی اور اخبار ہم وطن کی چیف اڈیٹر جاوید مغل بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد کی آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے صدرمحمد اقبال ، سیکریٹری نشر و اشاعت نوید اصغر اور منہاج یوتھ لیگ کے نواجوانوں نے ان کا استقبال کیا۔وفد کے اراکین نے باری باری اسلام کے حوالے سے سوالات کیے جن کے جوابات حاجی محمد اقبال نے دیے۔ وفد کے اراکین کو بتایا گیا کہ ہمارا مرکز ہر کسی کے لیے ہر وقت کھلا ہے اور یہاں داخلے کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں اور نہ ہی کوئی رنگ و نسل کی تفریق ہے ۔خواتین کے متعلق ایک سوال پر وفد کے اراکین کو بتایا گیا کہ یہاں ہر 15 دن کے بعد خواتین کی محفل ہوتی ہے جس میں پاکستانی خواتین کثیر تعداد میں شرکت کرتی ہیں، اور یہ بات بالکل غلط ہے کہ اسلام عورتوں کو مسجد میں آنے سے منع کرتا ہے۔ جہاں پردے کا انتظام ہو وہاں خواتین بغیر کسی مسئلہ کے جا سکتیں ہیں، ایک اور سوال کے جواب پر بتایا گیا کہ یہاں مسجد میں بچوں کو ناظرہ قرآن مجید پڑھانے کے علاوہ اتوار کے دن صرف اردو زبان کی کلاسیں دی جاتی ہیں۔ آخر میں بیت الثقافۃ کی ڈائریکٹر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین لے صدر محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا ، جس پر انہوں نے ان سے دوبارہ کہاکہ آپ کسی وقت بھی ہمارے مرکز میں تشریف لا سکتے ہیں، یہاں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔
فُل سائز تصاویر