عیسائیوں کےفرقے(JESUITAS) کے18 رکنی وفد کا منہاج القرآن کےبارسلونا مرکز کا دورہ

منگل 4جولائی کو ہسپانوی عیسائیوں کے18رکنی وفد نےایک اہم عیسائی محقق Jaume Flaquer، جو کہ بہت سےعیسائی تعلیمی اداروں میں اسلام کےبارےمیں کام کر رہا ہےکی قیادت میں بارسلونا میں واقع منہاج القرآن کےمرکز کا دورہ کیا۔ مرکز میں پہنچےپر ان کا استقبال منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےسیکریٹری جنرل محمد اقبال ، سیکریٹری نشر و اشاعت نوید اصغر، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اسپین کےصدر محمد نواز کیانی، منہاج یوتھ لیگ اسپین کےصدر ساجد محمود، محمد عمیر ڈار، محمد عدنان رضا، محمد اویس ڈار نےکیا ۔ وفد کےقائد نےاپنا تعارف کرواتےہوئےکہا کہ ہم اسلام کےمتعلق اپنی تحقیقات کےسلسلےمیں مختلف مسلمان مراکز کا دورہ کر رہےہیں ۔ اسلام کےمتعلق سوالات کا جواب دیتےہوئےمنہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےسیکریٹری جنرل محمد اقبال چوہدری نےکہا کہ اسلام ہمیں آپس میں پیار و محبت سےرہنےکا درس دیتا ہےاور اسلام کےمتعلق مغربی دنیا میں جو خیالات پائےجاتےہیں وہ بالکل غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں اسلام امن کا دین ہے۔ مسجد کےمتعلق ایک سوال کا جواب دیتےہوئےانہوں نےکہا ہر وہ بندہ جو اس کےآداب کا احترام کرےوہ مسجد میں آ سکتا ہےاور اس پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ۔ انہوں نےوفد کےاراکین کو بتایا کہ ایک اور سوال کا جواب دیتےہوئےانہوں نےکہا کہ خواتین کےمسجد میں آنےپر کوئی پابندی نہیں تاہم ہمیں فی الحال جگہ کی کمی کا سامنا ہےجس کی وجہ سےخواتین یہاں زیادہ نہیں آ سکتیں لیکن ہر 15روز کےبعد مسجد میں خواتین کی علیحدہ محفل ہوتی ہے۔ نظا متِ نشر و اشاعت کی جانب سےوفد کےاراکین میں اسلام کی بنیادی تعلیمات پر مبنی لیٹریچر تقسیم کیا گیا جبکہ منہاج لائبریری کی جانب سےوفد کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ، سیرتِ رسول اور موجودہ زمانہ ، انگریزی خطاب تحفہ میں دیا گیا ۔ وفد کےتمام اراکین نےمنہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےمرکز میں شاندار استقبال پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور اس قسم کےرابطوں کو جاری رکھنےکی امید ظاہر کی ۔ وفد کی ایک رکن جو کہ راوال کےایک سکول کی پرفیسر ہیں نےایک سوال کیا ، کہ کیا دوسرےمذاہب کےبچےاسلام کےبارےمیں معلومات حاصل کرنےکےلیےآپ کےمرکز میں آ سکتےہیں ؟ تو اس پر جواب دیتےہوئےمحمد اقبال چوہدری نےکہا کہ سرِ دست ہمارےپاس جگہ کی کمی ہےجس کےباعث ایسا مستقل سلسلہ قائم نہیں کیا جا سکتا لیکن جونہی نئےمرکز کا افتتاح ہوتےہی ایسےسلسلےشروع کر دیےجائیں گےایسےمعلوماتی دورےہماری ترجیح میں شامل ہیں ۔

فُل سائز تصاویر