A Free Template From Joomlashack

A Free Template From Joomlashack

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی زیر اہتمام ہونے والی دینی و مذھبی سرگرمیوں کی خبریں
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پاکستانی کیمونٹی نے نئے سال کا آغاز درود و سلام سے کیا
حُسنِ قرات اور حُسن نعت کے 2مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیے گئے
علامہ عبد الرشید شریفی نے توبہ کی اہمیت اور عشق رسول ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بارسلونا کے وسطی علاقے میں واقع منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 31دسمبر 2011اور یکم جنوری 2012کی درمیانی رات"شب التجاء" کے عنوان سے محفل حسن نعت اور محفل حسن قرات کاانعقاد کیا ۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و عہدیداران، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، بابائے صحافت جاوید مغل، شاہین ملک، شفقت علی رضاء اور ڈاکٹر قمر...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بادالونا(سپین) میں تذکرہ کربلا اور ذکر اہل بیت کی محفل کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام 3دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب یوم عاشور کے سلسلے میں خصوصی محفل منعقد کی گئی جس میں اہل علاقہ اور بالخصوص نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری نے خطاب کیا ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جبران اعظم کیانی نے حاصل کی ، محمد طارق فاروق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی جبکہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف نعت خوان...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد
13نومبر 2011بروز اتوارمنہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں اہل عقیدت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف احتشام نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں جانثارانِ مصطفی ﷺ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ان خوش بختوں میں محمد سدا،عبد الباسط، محمد عابد، حافظ محمد عاطف، قاری عبد الرزاق اور محسن صدیق شامل ہیں ۔ اس موقع پر امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا قاری عبد الرزاق نقشبندی نے آقائے دوجہاں ﷺ کی ثناء خوانی کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کام...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
بارسلونا (سپین) میں عید کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد ہوا
ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ، مقامی سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں فرزندانِ اسلام کی شرکت
اجتماع میں سینکڑوں افراد نے ویمبلے ارینا میں منظورہونے والی قراردادِ امن پر دستخط کیے

بارسلونا، سپین میں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع 6 نومبر بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتما م منعقد ہوا ، اس دفعہ بارسلونا کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت Museu Maritimمیں نماز عید کا انتظام کیا گیا ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی انتظامیہ کی طرف سے صبح7:30بجے ہال کے کھلتے ہی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، بارش کے باوجود8بجے سے قبل ہی نمازیوں کی آمد...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
منہاج القرآن بادالونا (سپین) کے زیر اہتمام شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد
15جولائی بروز جمعہ منہاج القرآن بادالونا (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد کیا گیا ہے ، محفل کی صدارت علامہ عبد الرشید شریفی نے کی جبکہ محمد نواز جرال(صدر)، آفتاب حسین ابرار (سنیئر نائب صدر)، جہانگیر حسین گرمالہ(ناظم تعلقات عامہ) اور حافظ محمد معروف (امام مسجد)نے خصوصی شرکت کی ۔ اس روحانی محفل میں اہل علاقہ سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کی سعادت حافظ محمد معروف نے حاصل کی، ثناء خواں حافظ محمد جبران، محمد کاشف اور سید قاسم علی شاہ...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
مزید خبریں۔۔۔۔۔
<< آغاز < گزشتہ 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 آئندہ > اختتام >>

JPAGE_CURRENT_OF_TOTAL
 
Joomla Templates: by JoomlaShack