منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں محمد اکرم بیگ کی والدہ کے لیے قرآن خانی اور ایصال ثواب کی محفل
- Details
- Published on Thursday, 19 April 2012 19:35
15اپریل بروز اتوار ،منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدر MQIسپین) کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کی مختلف تنظیمات کے سربراہان ، مرزا محمد اکرم بیگ کی فیملی کے افراد، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رفقاء و وابستگان اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
قرآن خوانی کے بعد سفیر یورپ تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری نے اپنے خطاب میں قرآن و احا دیث اور قوال بزرگان دین کی روشنی میں ماں کا مقام اور فلسفہ موت بیان کیا ۔امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی نے ختم شریف پڑھا ، علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری نے مرزا محمد اکرم بیگ کی والدہ ، محمد اقبال چوہدری کے والد اور نوید احمد اندلسی کی والدہ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کروائی اور محفل کے اختتام پر حاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔
یاد رہے کہ مرزا محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ) کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے محمد اکرم بیگ پاکستان میں ہیں ان سے رابطہ اس ٹیلی فون نمبر 00923426291956 پر کیا جا سکتا ہے ۔











منہاج القرآن بادالونا(سپین) کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد
- Details
- Published on Thursday, 16 February 2012 18:39
4فروری 2012بروز ہفتہ ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بادالونا)کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل عید میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی ۔ جس میں بادالونا بھر سے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔محفل کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر اور منہاج اسلامک سنٹر لندن (برطانیہ )کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی تھے جبکہ محفل کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی نے کی ۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے نائب امام حافظ محمد معروف نے حاصل کی ، نقابت کے فرائض امیر تحریک منہا ج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے سر انجام دیے ۔ ثناء خوانان مصطفی ﷺ نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول پیش کیے ان میں محمد عمر، ارشد قادری اور حافظ ارشد شامل ہیں ان کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے منہاج نعت کونسل کے ممبران کے ہمراہ اپنے منفرد انداز میں سرور دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا جس سے بادالونا کی فضاء ذکر الٰہی اور درود و سلام سے گونج اٹھی۔
نقیب محفل نے مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر لندن ، برطانیہ ) کو دعوت خطاب دی اس موقع پر محفل کے شرکاء نے تکبیر، رسالت اور آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعروں سے ان کا استقبال کیا ۔ علامہ محمد صادق قریشی نے میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا ، انہوں نے نورِ محمدی کی تخلیق اور سرکارِ دوعالم ﷺ کی پیدائش کے واقعات قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کو حضور ﷺ سے پیار ہو جائے تو اس کو کسی دوسرے پیار یا محبت کی ضرورت نہیں رہتی ، جو نبی ﷺ سے محبت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس پر مہربان ہو گا ۔ انہوں نے تمام حاضرین محفل کو اسوہ رسول ﷺ اپنانے اور حسن سلوک اور پیار و محبت سے پیش آنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں اسی پیغام کو عام کر رہی ہے ۔
محفل کا اختتام درود و سلام اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا سے ہوا جس کے بعد لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔ منہاج القرآن بادالونا انتظامیہ نے محفل میںآنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اداء کیا ۔
رپورٹ : محمد رضوان کاظمی
مرتب : نویدا حمد اندلسی










منہاج القرآن لوگرونیو (سپین)کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کی محفل
- Details
- Published on Wednesday, 15 February 2012 22:53
12فروری 2012 بروز اتوار ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (لوگرونیو ) کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی جس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس محفل کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) تھے ۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعاد ت حافظ سہیل شہزاد نے حاصل کی ، اس کے بعد سلسلہ نعت خوانی میں مداح خوانان نے بارگاہ مصطفوی ﷺ میں عقیدت کے پھول پیش کیے ۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو (سپین) کے امام حافظ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے ۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے سیرت مصطفی ﷺ اور میلاد کے دن کی اہمیت بیان کی ۔ محفل کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور لنگر تقسیم ہوا ۔
![]()
![]()
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پاکستانی کیمونٹی نے نئے سال کا آغاز درود و سلام سے کیا
- Details
- Published on Tuesday, 03 January 2012 17:08
حُسنِ قرات اور حُسن نعت کے 2مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیے گئے
علامہ عبد الرشید شریفی نے توبہ کی اہمیت اور عشق رسول ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بارسلونا کے وسطی علاقے میں واقع منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 31دسمبر 2011اور یکم جنوری 2012کی درمیانی رات"شب التجاء" کے عنوان سے محفل حسن نعت اور محفل حسن قرات کاانعقاد کیا ۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و عہدیداران، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، بابائے صحافت جاوید مغل، شاہین ملک، شفقت علی رضاء اور ڈاکٹر قمر احسان سمیت بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور دیگر قریبی علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
نماز عشاء کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عمران اور محمد تنظیر الرحمان نے حاصل کی ۔ نقیب محفل نوید احمد اندلسی نے محفل کا شیڈول ، حسن قرات و حسن نعت کے مقابلہ جات کا طریقہ کار بتایا ۔ حسن قرات و نعت کے لیے جیوری شفقت علی رضاء، حافظ محمد عمران، محمد نواز قادری اور حافظ عبد الرزاق نقشبندی پر مشتمل تھی۔
سب سے پہلے حسن قرات کا مقابلہ ہوا جس میں 13حفاظ کرام اور طلباء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا نے حصہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں 16سال سے کم عمر افراد کے درمیان حسن نعت کا مقابلہ ہوا جس میں 17کم سن و نو عمر ثناء خوانان نے حصہ لیا جبکہ آخری حصہ میں 16سال سے زیادہ عمر کے افراد کے مابین نعت خوانی کا مقابلہ ہوا جس میں 11خوش نصیبوں نے بار گاہ مصطفوی ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔
محفل کے دوران 11:55پر تمام شرکاء نے منہاج نعت کونسل بارسلونا کے نوجوانوں کے ہمراہ کھڑے ہو کر بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام پیش کیاجو کہ 12:10بجے تک جاری رہا اور اس طرح اہل بارسلونا نے نئے سال کا ایک منفرد اور بابرکت انداز سے استقبال کیا ۔
محفل کے دوران امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے توبہ کی اہمیت اور ضرورت اور عشق رسالت مآب ﷺ پر قرآن و احادیث کی رو شنی میں خطاب کیا۔ انہوں نے دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے احکامِ شریعہ پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔
مقابلہ جات کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے تحت حسن قرات میں حافظ ابرار حسین (طالب علم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) نے پہلی پوزیشن، حافظ صہیب شبیر (طالب علم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) نے دوسر پوزیشن اور حافظ محمد بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔16سال سے کم عمر نعت خوانان میں غلام حمزہ(طالب علم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا)، محمد فیضان (طالب علم منہاج اسلامک سنٹر بادالونا)اور فیض رسول نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔16سال سے زیادہ عمر کے ثناء خوانان میں غلام محی الدین نے پہلی، محمد شہباز نے دوسری اور حافظ عاطف احتشام (منہاج نعت کونسل بارسلونا) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے جیتنے والوں میں سے پہلے نمبر پر آنے والوں کو ٹرافی (کپ)، دوسرے نمبر پر آنے والوں کو شیلڈ ز اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو میڈلز کے علاوہ نقد انعامات بھی دیے گئے ۔ اس کے علاوہ محفل نعت میں خصوصی تعاون کرنے پر محمد اقبال چوہدری، چوہدری محمد سرور، مرزا احسان الحق بیگ، محمد ظل حسن قادری اور قاری عبد الرحمان کو اسناد امتیاز بھی پیش کی گئیں
شرکاء محفل نے قاری عبد الرزاق نقشبندی (امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا )کی امامت میں باجماعت نماز تسبیح اداء کی جس کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا)نے گناہوں کی معافی، اور امت مسلمہ و پاکستان کے لیے امن و سلامتی کی خصوصی دعا کروائی ۔ منہاج یوتھ لیگ سپین نے شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا جس کے بعد 2011میں شروع ہونے والی یہ محفل 2012میں اختتام پذیر ہوئی ۔






























منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بادالونا(سپین) میں تذکرہ کربلا اور ذکر اہل بیت کی محفل کا انعقاد
- Details
- Published on Thursday, 08 December 2011 20:56
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام 3دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب یوم عاشور کے سلسلے میں خصوصی محفل منعقد کی گئی جس میں اہل علاقہ اور بالخصوص نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری نے خطاب کیا ۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جبران اعظم کیانی نے حاصل کی ، محمد طارق فاروق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی جبکہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ امام حسین رضی اللہ عنہ میں ہدیہ منقبت پیش کیا اورشرکائے محفل سے داد وصول کی ۔ محفل میں نقابت کے فرائض نائب امام منہاج اسلامک سنٹر بادالونا حافظ محمد معروف نقشبندی نے سرانجام دیے ۔
محفل کی مہمان خصوصی ،منہاج القرآن لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری (منہاجین) کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے اپنی گفتگو میں فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ اور مقام اہل بیتؓ پر کلام باری تعالیٰ اور احادیث نبوی کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ جس نے حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی اس نے حضرت محمد ﷺ سے محبت کی اور جس نے حسین رضی اللہ عنہ سے بغض رکھا اس نے سرکارِ دوعالم ﷺ سے بغض رکھا۔انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ حق کا علمدار ہیں اور یزید نا حق ہے، اپنی گفتگو کے اختتامی حصہ میں انہوں نے شرکاء محفل کو حسینی کردار اپنانے کی تلقین کی ۔
>حضور سرور دو عالم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے دین اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور منہاج القرآن بادالونا کی انتظامیہ کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ اداء کیا ۔محفل کے آخر میں شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔







More Articles...
- منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد
- بارسلونا (سپین) میں عید کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد ہوا
- منہاج القرآن بادالونا (سپین) کے زیر اہتمام شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد
- بارسلونا میں اگست کے مہینے میں جمعہ کی نماز اسپورٹس ہال میں بھی اداء کی جائے گی
- منہاج ا سلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں علامہ اقبال اعظم کا خطاب
- MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم کا بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں زیارتِ موئے مبارک
- منہاج اسلامک سنٹر بادالونا (سپین)میں موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی ،سینکڑوں لوگوں کی شرکت
- منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں 15ویں سالانہ میلاد کانفرنس
- منہاج القرآن بادالونا(سپین) کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ
- شب میلادمصطفی ﷺ کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں محفل میلاد کا اہتمام
- ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر حافظ محمد عاطف احتشام کی دستار بندی
- بادالونا میں عید الاضحی کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن کے زیر انتظام منعقد ہوا (تصویری جھلکیاں)
- عید الاضحیٰ (2010) کے اجتماع کی تصویری جھلکیاں
- منہاج القرآن بارسلونا کے زیر اہتمام عید الاضحی کے اجتماع کی تحریری جھلکیاں
- محفل ختم قرآن میں شاہین ملک نے حافظ عابدنقشبندی کو تحفہ پیش کیا
- لیلۃ القدر کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب بیداری میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت
- منہاج القرآن بارسلونا نے رمضان المبارک 2010کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا
- صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا بادالونا، سپین میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- اسپتالیت کے پاکستانی تاجروں نے شہر میں مسجد منہاج القرآن کے قیام کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر دیا
- منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پرعلامہ شاہد ریاض کا خطاب
- منہاج القرآن سپین کی طرف سے دی جانے والی افطار پارٹی میں مقامی تنظیمات کے سربراہان اور سرکاری عہدیداران کی شرکت
- بارسلونا سمیت پورے سپین میں عید الفطر 20ستمبر بروز اتوار کو منائے جائے گی
- پاک فیڈریشن سپین کی طرف سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں افطاری کا اہتمام ،علامہ اقبال اعظم نے خطاب کیا
- منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے علامہ اقبال اعظم منہاجین کا خطاب (تصاویر)
- منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ گیارہویں شریف اور محفل درس قرآن کا انعقاد ، علامہ ظل عمر قادری نے خطاب کیا
- بارسلونا، تیرہویں سالانہ میلاد النبی(ص) کانفرنس کا انعقاد، سینکڑوں افراد کی شرکت، علامہ جنید عالم قادری کا خطاب
- منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام ہونے والی 13 ہویں سالانہ میلاد النبی (ص) کانفرنس کی تحریری جھلکیاں
- سپین کی سب سے بڑی محفلِ میلاد النبی (ص) کی تصاویری جھلکیاں
- منہاج القرآن بادالونا کے زیرِ اہتمام محفل میلاد النبی(ص) میں سینکڑوں افراد کی شرکت، علامہ جنید عالم قادری نے خطاب کیا


