A Free Template From Joomlashack

A Free Template From Joomlashack

سماجی و معاشرتی سرگرمیاں
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا
مرزا محمد اکرم بیگ ، نوید احمد اندلسی اور شفقت علی رضاء نے نئے طلباء کو خوش آمدید کہا

2جنوری 2012کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی 8ویں سہ ماہی کلاس کا آغاز ہوا جس میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلباء کی تعداد کے پیش نظر سابقہ کلاسوں کی طرح قرعہ اندازی کے ذریعے داخلہ کیا گیا ، یہ کلاس 30مارچ 2012تک جاری رہے گی ۔

2 جنوری 2012کو رات 9بجے سے قبل ہی 100سے زائد طلباء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچ گئے، داخلے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد نوید احمد اندلسی نے پروجیکٹر کے ذریعے تمام امید واروں کو کلاس کا مقصد اور قوائد و...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش کلاس کے طلبہ کی الوداعی پارٹی ، اگلی کلاس 2جنوری کو شروع ہو گی
گزشتہ دونوں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ستمبر تا نومبر 2011جاری رہنے والی سپانش کلاس کے طلبہ کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کلاس کے فارغ التحصیل طلبہ، کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی، کلاس کے سابق طالبعلم حافظ محمد عمران، معروف صحافی شفقت علی رضاء، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری ویلفیئر محمد اکرام اعوان اور فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری نے شرکت کی ۔ سپانش زبان کی اگلی کلاس 2 جنوری 2012 کو شروع ہو گی جس کے لیے داخلہ اُسی دن رات 9 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کامنہاج القرآن بارسلوناکی سپانش کلاس میں لیکچر
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر انتظام مئی، جون اور جولائی 2011ء میں جاری رہنے والی سپانش زبان کی کلاس میں نوید احمد اندلسی (کلاس ٹیچر) کی خصوصی دعوت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کو کلاس میں لیکچر کی دعوت دی گئی ، ان معززین میں محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین)، راجہ شعیب ستی (معروف سماجی رہنماء)، محمد افضل جاوید (انٹرنیشنل کوچ)، جاوید مغل (چیف ایڈیٹر ہم وطن )، شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز)، محمد مہدی (سپانش نو مسلم) اور علامہ محمد اقبال اعظم (ڈائریکٹر MWFیورپ) شامل ہیں ۔ ان شخصیات نے مقامی زبان پر...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
طارق حفیظ عباسی کو کاتالان فیڈریشن کا صدر بننے پر مبادک باد ، مرزا اکرم بیگ، محمد اقبال چوہدری
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے بارسلونا، سپین کی معروف سماجی شخصیت طارق حفیظ عباسی کو پاک کاتالان فیڈریشن کے صدر بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طارق حفیظ عباسی بارسلونااور سپین بھر کی پاکستانی کیمونٹی میں جانی پہچانی شخصیت ہیں اور عرصہ دراز سے کیمونٹی کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں اور اب نئی ذمہ داری ملنے پر یقیناًوہ پاکستانی کیمونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کام کرتے رہیں گے ، دنوں رہنماؤں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور اپنی تنظیم کی طرف سے سماجی اور...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز
2مئی بروز سوموار ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان سیکھنے کے لیے نئی کلاس کا آغاز کیا گیا ، رات 9بجے کلاس میں داخلہ کے لیے تمام طلباء کی آمد کا آغاز ہوا ، نئی کلاس کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد موسیٰ نے کیا جس کے بعد کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے تمام طلباء کو خوش آمدید کہا اور پراجیکٹر کے ذریعے سپانش کلاس کے قواعد و ضوابط کی تفصیلات بتائیں جس میں کلاس کا دورانیہ، کلاس کے اوقات کار، طریقہ داخلہ اور طریقہ تدریس شامل ہیں، کلاس میں داخل ہونے کے لیے زیادہ امیدواروں کی آمد کے باعث قرعہ اندازی کے ذریعے 70میں سے...

مزید دیکھیئے۔۔۔۔
 
مزید خبریں۔۔۔۔۔
JPAGE_CURRENT_OF_TOTAL
 
Joomla Templates: by JoomlaShack