سید عامر ضیاءکو گجرات لنک کا بیورو چیف برائے بارسلونا (سپین)مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،منہاج القرآن بارسلونا

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلوناکے ترجمان محمد اقبال چوہدری کی طرف سے سید عامر ضیاءکو تارکینِ وطن کے معروف Online اخبار گجرات لنک کا بیورو چیف مقرر ہونے مبارک باد پیش کی گئی ہی، تنظیم کے ترجمان نے نظامتِ نشرو اشاعت سے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ سید عامر ضیاءکا بطورِ بیورو چیف تقرر یہ ایک مثبت چیز ہے اور یقینا وہ گجرات لنک کے لیے ہوا کا ایک تازہ جھونکا ثابت ہو نگے اور اس نوجوان کے لیے یہ صحافت کی ذمہ داریاں بہتر مستقبل کی نوید ثابت ہونگی ، نہ صرف یہ کہ ہم انہیں ان ذمہ داریوں پر مبارک باد پیش کرتے ہیں بلکہ اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلاتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

اس کے علاوہ منہاج القرآن بارسلونا کے سرپرست و ناظم ویلفیئر محمد نواز کیانی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، فنانس سیکریٹری شوریٰ محمد قیصر چیمہ ، نائب ناظم مالیات قاری عبد الرحمان چوہدری سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے بھی اپنے پیغامات میں سید عامر ضیاءکو گجرات لنک اخبار کا نمائندہ بننے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ سید عامر ضیاءجیسے نوجوان کی صحافت میں شمولیت ایک اچھا اور مثبت اضافہ ثابت ہوگی اور گجرات لنک اخبار مزید ترقی کرے گا ۔


گجرات لنک اخبار