قاری عبد الرحمان چوہدری کا مسجد منہاج القرآن بادالونا کی تعمیر کے لیے 1200 یورو دینے کا اعلان

بارسلونا کی معروف کاروباری شخصیت اور مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری کے مالک الحاج قاری عبد الرحمان چوہدری نے منہاج القرآن بادالونا کی تعمیر کے لیے 1200 یوروکی ادائیگی کی ہی۔

قاری عبد الرحمان کے پاس منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیم نائب ناظم مالیات کی ذمہ داری ہے اور وہ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے بادالونا Badalona میں مسجد کی تعمیر کے اعلان کے وقت ہی 1 میٹر جگہ کی قیمت ادا کرنے کا اعلان کر دیا تھاجس کی ادائیگی انہوں نے گزشتہ ہفتے مکمل کر دی ، سرپرست منہاج القرآن سپین محمد نواز کیانی نے ان سے یہ رقم وصول کی اور انہیں اس کارِ خیر میں حصہ لینے پر مبارک باد پیش کی ۔