بلوچستان میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے منہاج القرآن بارسلونا کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 29 اکتوبر بروز بدھ کو آنے والے خوفناک زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مرکزی تنظیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین زلزلہ کی مدد کریں ۔

متاثرین زلزلہ کی مدد کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کا 30 اکتوبر بروز جمعرات کو جامع مسجد منہاج القرآن میں ہنگامی طلب کیا گیا ہے ۔ منہاج القرآن سپین کی طرف سے بارسلونا اور سپین کے دیگر علاقوں میں رہنے والے پاکستانی بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے بلوچی بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کشمیر اور سرحد میں پاکستان کی تاریخ کے بد ترین زلزلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کروڑوں روپے کی رقم زلزلہ زدگان کی بحالی پر خرچ کی تھی اور منہاج خیمہ بستی اور Minhaj Village کے نام سے کئی گاؤں آباد کیے تھے، اسی دوران منہاج القرآن سپین نے بھی بارسلونا کے بڑے رمبلا اور پریشان رمبلا پر امدادی کیمپ لگائے تھے۔