منہاج القرآن بارسلونا کےتحت شعبہ ویلفیئر کی تشکیل، محمد نواز کیانی صدر ، احسن جاوید خان سیکریٹری نامزد

8 فروری بروز اتوار کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کا ہفتہ وار اجلاس امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی کی زیرِ صدارت انعقاد پذیر ہوا جس میں منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ ویلفیئر کی تشکیلِ نو کی گئی ۔

تنظیم کے ایگزیکٹو ممبران نے باہمی مشاورت کے بعدمحترم محمد نواز کیانی کو صدر ، چوہدری پرویز اختر کو نائب صدر، احسن جاوید کو ناظم منتخب کیا گیا ان کے علاوہ محمد شفیق ، وقاص علی اور حافظ محمد علی بھی شعبہ ویلفیئر کے ممبران ہونگے۔ امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے نو منتخب ممبران کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دنیا بھر میں جاری منصوبہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین کی نئی ٹیم منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی ویلفیئر ٹیم کے فلاحی، رفاعی اور تعلیمی منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے کام کرے گی ۔

اجلاس کے اختتام پر علامہ عبد الرشید شیریفی نے تحریک منہاج القرآن کی تعمیر و ترقی اور اس کے فلاحی منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے خصوصی دعا کروائی۔