منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری کی سپین کے وزیر برائے محنت و امیگریشن Corbacho سے ملاقات۔
- Details
- Published on Thursday, 05 March 2009 00:00
27 فروری بروز جمعۃ المبارک کو منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان نے سپین کے وزیر برائے امیگریشن Celestino Corbacho سے ملاقات کی اور پاکستانی کیمونٹی کو درپیش مختلف قانونی مسائل سے آگاہ کیا، ہسپانوی وزیر محنت و امیگریشن نے منہاج القرآن بارسلونا کے وفد کو مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
منہاج القرآن بارسلونا کے ترجمان اور منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری نے وزیر امیگریشن سلستینو کورباچو کو سپین میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے 2 صفحات پر مبنی تجاویز دیں ۔ یاد رہے کہ وزیر امیگریشن نے اس سے پہلی ملاقات میں یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر پاکستانی کیمونٹی اپنے مسائل تحریری طور پر مجھے دے تو میں اپنی وزات سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے علاوہ وزارتِ خارجہ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے وزیر خارجہ Miguel Angel Moratinos سے خود ملاقات کروں گا ۔ منہاج القرآن بارسلونا کے وفد کی طرف سے وزیر امیگریشن کو دی جانے والی تحریر میںجن مسائل کا ذکر کیا گیا ہے ان میں ہسپانوی سفارت خانہ اسلام آباد کے اوقات کار، ٹیلیفون انفارمیشن سروس، فیملی ویزوں میں تاخیر کے خاتمہ، انکوائری کے طریقہ کار اور کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی جلد از جلد تصدیق شامل ہیں ۔ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے حکومت سپین اور خصوصی طور پر وزارت خارجہ سے یہ کہا گیا ہے کہ ہسپانوی سفارت خانہ کو چاہیے کہ وہ فیملی ویزوں کے اجراءکے لیے NADRA کے ذریعے انکوائری کرے تاکہ ویزے کا مرحلہ جلد از جلد مکمل ہو سکے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ اور اس کی ٹیلیفون انفارمیشن سروس کے اوقات میں اضافہ کیا جائے اور ہر آدمی کی سفارت خانہ تک رسائی کو ممکن بنایا جائے ۔
اس ملاقات سے قبل ہسپانوی وزیر امیگریشن سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی تارکین وطن کی تنظیمات کے نمائندوں سے ملاقات کی، پاکستان تنظیمات کے وفد میں ہم وطن بارسلونا کے ڈائریکٹر جاویدمغل،ڈیلی میز بان کے چیف ایڈیٹر حافظ عبد الرزاق صادق، عبد الغفا ر مرہانہ، شاہد لطیف گجر، ڈاکٹر ہما جمشید، جاوید الیاس قریشی، چوہدری محمد عابد، محمد عتیق اور نوید بابر بھٹی شامل تھا، اس کانفرنس کا مقصد امیگریشن قانون میں ترامیم اور نئی پالیسی کے بارے تمام تارکین وطن کو آگاہ کرنا تھا ۔
-
- 
منہاج القرآن بارسلونا کے وفد کی طرف سے وزیر امیگریشن کو دی جانے والی تحریر
