متاثرین سوات و مالاکنڈ کی مدد کے لئے منہاج القرآن بارسلونا نے Door to Door کولیکشن مہم کا آغاز کر دیا

سوات اور مالاکنڈ سے فوجی آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہو جانے والے افراد کی مدد کے لیے جس طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت پوری دنیا میں امدادی مہم جاری ہے اس طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بھی متاثرین کی مدد کے لیے مختلف سطح پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 25 مئی بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ جات کے مطابق منہاج مصالحتی کونسل اور منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ ویلفیئر میں شامل افراد بارسلونا اور اس کے گرد و نواح میں موجود پاکستانی کمیونٹی بالخصوص تاجر برادری سے گھر گھر جا کر ملاقات کریں گے اور ان سے متاثرین کے لیے چندہ کی اپیل کریں گے ۔

تحریک منہاج القرآن کے تحت پاکستان اور پوری دنیا میں متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں پاکستان میں جاری جھولی پھیلاؤ مہم اور ٹرکوں کا امداد کارواں سر فہرست ہیں ۔