ستمبر بروز جمعرات بارسلونا کی معروف سماجی شخصیت الحاج قاری عبد الرحمان چوہدری کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور پاکستان فیڈریشن سپین کے اعزاز میں ایک افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹرعلامہ محمد اقبال اعظم منہاجین اور قونصلر جنرل پاکستان برائے بارسلونا ایاز حسین سید نے خصوصی شرکت کی ،منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے محمد نواز کیانی(سرپرست)، محمد اقبال چوہدری(صدر مصالحتی کونسل)، حاجی مظہر حسین (صدر) اور نوید احمد اندلسی (جنرل سیکرٹری) نے شرکت کی ۔
پاکستان فیڈریشن کی طرف سے راجہ شعیب ستی (صدر)،چوہدری نوید وڑائچ (نائب صدر)،طارق حفیظ عباسی (نائب صدر)،خالد شہباز چوہان (ترجمان)،راجا طاہر عاشق(سربراہ امور کشمیر)، پرویز اختر جانی(ممبر) ، سید تبسم شاہ (دعوت اسلامی)اور محمد نواز عطاری (سربراہ مذہبی امور ) نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بارسلونا کی پریس کی طرف سے پاک نیوز سپین کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء اور انصاف سپین کے ممتاز منیر سہوترہ بھی موجود تھے ۔
افطاری اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد شفقت علی رضاء نے اپنے خوبصورت انداز میں پارٹی کے شرکاء کا تعارف کرایا، MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت جاری یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش کے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی ، اس موقع پر آغوش کی ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی جس کے بعد حاضرین نے MWF کے ڈائریکٹر سے آغوش اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دیگر فلاحی سرگرمیوں کے بارے مختلف سوالات کیے گئے جن کے مفصل جوابات سے حاضرین بہت متاثر ہوئے اور اہل بارسلونا نے آغوش پراجیکٹ کے متعلق ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔