A Free Template From Joomlashack

A Free Template From Joomlashack

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پروجیکٹر پر آغوش ڈاکومنٹری دکھائی گئی، علامہ اقبال اعظم نے تفصیلات بتائیں

3 ستمبر بروز جمعرات کو نماز تراویح کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (المعروف بڑی مسجد)میں آغوش پراجیکٹ کی ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس کے بعد MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم نے آغوش پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی معلومات دیں ۔

علامہ محمد اقبال اعظم نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کثیر الجہتی کام کر رہی ہے آغوش کا پراجیکٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں 500 یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے ، اس وقت آغوش میں 50 بچے زیر کفالت ہیں جن کو رہن سہن اور تعلیم کی ہر طرح کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں، آغوش کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس پر کل 30کروڑ روپے خرچہ آئے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اکٹھی ہونے والے تمام فنڈز (زکوٰۃ ، صدقات ،فطرانہ )آغوش کی تعمیر و تکمیل پر خرچ کیے جائیں گے اس لیے انہوں نے اہل بارسلونا سے اپیل کی کہ وہ اس سال اپنی زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں اور آخر ت میں آقادوجہاں ﷺ کی قربت و سنگت حاصل کریں کیونکہ حدیث نبوی ﷺ کے مطابق یتیم بچے کی کفالت کرنے والا سرکار دوعالم ﷺ کے اس طرح نزدیک ہو گا جیسے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں ہوتی ہیں ۔

 


فل سائز تصاویر

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پروجیکٹر پر آغوش ڈاکومنٹری دکھائی گئی، علامہ اقبال اعظم نے تفصیلات بتائیں
 
 
Joomla Templates: by JoomlaShack