A Free Template From Joomlashack

A Free Template From Joomlashack

منہاج القرآن سپین کے صدر حاجی مظہر حسین کی جانب سے افطار پارٹی، علامہ اقبال اعظم نے آغوش کی تفصیلات بتائیں

5 ستمبر بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے صدر حاجی مظہر حسین کی طرف سے Barrio Gotico میں افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس افطار پارٹی میں عالمی عدالت انصاف (دی ہیگ )میں پاکستان پولیس کے SSP شہزادہ سلطان اور MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی ، ان کے علاوہ منہاج القرآن سپین کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، جنرل سیکریٹری نوید احمد اندلسی ،ناظم مالیات ارشد محمود، منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، حاجی طاہر پرویز اور تحریک انصاف سپین کے صدر شاہد رسول وڑائچ سمیت مقامی بزنس مین بھی موجود تھے۔

افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے 500 یتیم بچوں کی مکمل کفالت کے منصوبہ آغوش کے متعلق معلومات فراہم کیں ، اور حاضرین سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم الشان منصوبہ کی تکمیل کے لیے اپنی زکوٰۃ، عطیات ، صدقات اور فطرانہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں ۔ اس موقع پرآغوش کی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ۔

اس موقع پر عالمی عدالت انصاف دی ہیگ میں پاکستان پالیس کے خصوصی Investigator شہزادہ سلطان نے کہا کہ ان کو منہاج القرآن کے اس عظیم منصوبہ کے بارے جان کر بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ اس منصوبہ کی تکمیل کے لیے نہ صرف خود تعاون کریں گے بلکہ ہالینڈ میں بھی اپنے حلقہ احباب کو اس بارے موٹیویشن دیں گے ۔

     

فل سائز تصاویر

منہاج القرآن سپین کے صدر حاجی مظہر حسین کی جانب سے افطار پارٹی، علامہ اقبال اعظم نے آغوش کی تفصیلات بتائیں
 
 
Joomla Extensions: by JoomlaShack